زندگی LIFE
فرمان باری تعالیِ ہے ۔
إِنَّ اللَّهَ لَهُ مُلْكُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۖ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۚ وَمَا لَكُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ مِنْ وَلِيٍّ وَلَا نَصِيرٍ (9:116)
خدا ہی ہے جس کے لیے آسمانوں اور زمینوں کی بادشاہت ہے۔ وہی زندگانی بخشتا ہے (وہی) موت دیتا ہے اور خدا کے سوا تمہارا کوئی دوست اور مددگار نہیں ہے
Unto Allah belongeth the dominion of the heavens and the earth. He giveth life and He taketh it. Except for Him ye have no protector nor helper. (9:116)

اللہ اکبر اللہ بہت بڑا ہے اس ویڈیو میں اللہ کے وجود اور اس کا ہر چیزسے با خبر ہونے کا واضح ثبوت موجود ہے آپ اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کتنا بڑا حادثہ ہے جس میں اس انسان کا بچ جانا نا ممکن تھا مگر جب اس شخص کو نکالا گیا تو وہ نہ صرف زندہ تھا بلکہ اللہ کی شان کہ اس کے جسم پر کوئی خراش تک نہیں آئی تھی جس پر امدادی ٹیم اور ڈاکٹرز سب ہی حیران و پریشان ہو گئے اور بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ یہ اس شخص کے لئے بہت بڑا معجزہ ہے ۔
آپ بھی بخوبی اس ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ یہ واقعی بہت ہولناک حادثہ تھا اس ویڈیو کو دیکھ کر میری زبان سے بے ساختہ جو پہلا کلمہ نکلا وہ اللہ اکبر تھا ۔ مجھے اس ویڈیو سے ایک سبق ملا وہ یہ کہ کسی نے آپ کے لئے موت کے کتنے ہی اسباب پیدا کر دیئے ہوں مگرجب تک اللہ نے آپ کی موت کا وقت مقرر نہ کر دیا ہو اس وقت تک آپ کو موت نہیں آتی اور اب میرا اس بات پر کامل یقین ہے ۔
موت :DEATH
ارشاد ہوتا ہے کہ : ۔
وَجَاءَتْ سَكْرَةُ الْمَوْتِ بِالْحَقِّ ۖ ذَلِكَ مَا كُنْتَ مِنْهُ تَحِيدُ (50:19)
اور موت کی بےہوشی حقیقت کھولنے کو طاری ہوگئی۔ (اے انسان) یہی (وہ حالت) ہے جس سے تو بھاگتا تھا (50:19)
And the stupor of death will bring Truth (before his eyes): "This was the thing which thou wast trying to escape!" (50:19)
-----------------------------------------------------------------------
وَلَنْ يُؤَخِّرَ اللَّهُ نَفْسًا إِذَا جَاءَ أَجَلُهَا ۚ وَاللَّهُ خَبِيرٌ بِمَا تَعْمَلُونَ (63:11)
اور جب کسی کی موت آجاتی ہے تو خدا اس کو ہرگز مہلت نہیں دیتا اور جو کچھ تم کرتے ہو خدا اس سے خبردار ہے (63:11)
But to no soul will Allah grant respite when the time appointed (for it) has come; and Allah is well acquainted with (all) that ye do. (63:11)
-----------------------------------------------------------------------
قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِي تَفِرُّونَ مِنْهُ فَإِنَّهُ مُلَاقِيكُمْ ۖ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَى عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ (62:8)
کہہ دو کہ موت جس سے تم گریز کرتے ہو وہ تو تمہارے سامنے آ کر رہے گی۔ پھر تم پوشیدہ اور ظاہر کے جاننے والے (خدا) کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر جو کچھ تم کرتے رہے ہو وہ سب تمہیں بتائے گا (62:8)
Say: "The Death from which ye flee will truly overtake you: then will ye be sent back to the Knower of things secret and open: and He will tell you (the truth of) the things that ye did!" (62:8)
اس ویڈیو پر میں کوئی رائے نہیں دوں گا آپ نے اوپر درج آیات تو پڑھ ہی لی ہیں بس اتنا کہوں گا کہ موت کو کبھی بھی فراموش نہ کرو ۔

0 comments:
Post a Comment