Wednesday, May 26, 2010

فیس بک کی نئی اور آسان پرائیویسی سیٹنگز

فیس بک کی نئی اور آسان پرائیویسی سیٹنگز


دنیا میں سماجی روابط کی مقبول ویب سائٹ ’ فیس بک‘ نے چھبیس مئی سے اپنے تمام صارفین کے لیے نئی اور آسان ’پرائیویسی سیٹنگز‘ پیش کرنے کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ان نئی سیٹنگز کے بارے میں تفصیل اپنے بلاگ پر بیان کرے گی۔
فیس بک نے گزشتہ برس دسمبر سے اپنی پرائیویسی سیٹنگز میں تبدیلی کا عمل شروع کیا تھا اور رواں برس اپریل میں فیس بک نے اپنے صارفین کی معلومات دیگر ویب سائٹس کو فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
تاہم ان اقدامات کے نتیجے میں فیس بک کو صارفین کی کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کچھ صارفین نے ان نئی پرائیویسی سیٹنگز کے خلاف اکتیس مئی سے فیس بک کا استعمال ترک کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے مطابق پرائیویسی کے معاملے پر کمپنی سے غلطی ہوئی ہے۔
تاہم اب فیس بک کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’میں اس بات کی تصدیق کر سکتا ہوں کہ آسان پرائیویسی سیٹنگز چھبیس مئی کی شام سے کام کرنا شروع کر دیں گی اور اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے ہمارے بلاگ پر نظر رکھیں‘۔
خیال رہے کہ اس وقت فیس بک کی پرائیویسی سیٹنگز میں پچاس مختلف سیٹنگز اور ایک سو ستّر مختلف آپشن موجود ہیں۔
وقت اشاعت:  بدھ 26 مئ 2010 ,‭ 23:05 GMT 04:05 PST


www.bbc.co.uk/urdu

0 comments:

Post a Comment