جہاں تك نبى كريم صلی اللہ علیہ وسلم كى شان وعظمت كا تعلق ہے تو ان كفار ملحدين كے كہنے سے اس ميں كوئى كمى واقع نہيں ہوسكتى- جس نبى كو كائنات كا ربّ ذو الجلال ((وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ)) كى نويد سناتا ہے اور اس كے دشمنوں كو((إِنَّ شَانِئَكَ هُوَ الاَبْتَر))كى وعيد ديتا ہو، اس كى شان كو ايسے حقير ہتهكنڈوں سے كوئى خطرہ نہيں- اللہ تعالىٰ كا اپنے نبى صلی اللہ علیہ وسلم سے يہ وعدہ ہے :
((إِنَّا كَفَيْنٰكَ الْمُسْتَهْزِئِيْنَ الَّذِيْنَ يَجْعَلُوْنَ مَعَ اللهِ إِلٰهًا آخَرَ فَسَوْفَ يَعْلَمُوْنَ وَلَقَدْ نَعْلَمُ أَنَّكَ يَضِيْقُ صَدْرُكَ بِمَا يَقُوْلُوْنَ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَكُنْ مِّنَ السّٰجِدِيْنَ وَاعْبُدْ رَبَّكَ حَتّٰى يَأْتِيَكَ الْيَقِيْنُ)) (الحجر:٩٥ تا ٩٩)
”ہم تيرى توہين كرنے والوں كو خوب كافى ہيں- يہ وہ لوگ ہيں جو اللہ كے ساتھ بهى دوسرا الٰہ كهڑا كرتے ہيں، عنقريب اُنہيں پتہ چل جائے گا- ہميں خوب علم ہے كہ ان كى اس تمسخرانہ حركتوں سے تيرا سينہ تنگ ہوتا ہے (ليكن ان كى پرواہ مت كر) اور اپنے ربّ كى تسبيح بيان كر اور سجدہ كرنيوالوں ميں سے ہوجا- پهر اپنے ربّ كى عبادت كرتا رہ تاآنكہ تجهے موت آجائے-“
مغربی ممالک کی سازش: ۔
یہود و نصارِی نے ہمیشہ اپنے قول ع فعل سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کبھی بھی اسلام اور مسلمانوں کے حق میں نہیں ہیں اسی لئے وہ لوگ اسلام کے خلاف ایسی ظالمانہ اور توہین آمیز کاموں میں مصروف رہتے ہیں جن سے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا جاتا ہے اور وہ یہ سب کچھ سوچی سمجھی پلاننگ کے ساتھ کرتے ہیں وہ ایسا کر کے ہم لوگوں کو اشتعال دلاتے ہین تاکہ ہم لوگ مشتعل ہو کر ایسا ہر وہ کام کریں جو اسلام پسند نہیں کرتا اس سے وہ دنیا کو یہ دکھاتے ہین کہ دیکھو مسلمان جہو خود کو امن پند دین کے ماننے والے کہیتے ہیں ان کے کام تو امن خلاف ہیں لہذا ہم لوگوں کو یہ سوچنا ہو گا کہ ان کی ایسے کاموں کے پیچھے کیا سازشیں ہیں؟ اور ہمیں تحمل کے ساتھ فیصلہ کرنا ہے کہ ان کے خلاف کیا کیا جائے ؟ ہم ان لوگوں سے معاشی اور سماجی بائکاٹ کر کے ان کو نقصان پہنچا سکتے ہیں مثال کے طور پر
۱- ان کی بنائی ہوئی اشیاء کا بائکاٹ کر دیں
۲- حکومت کو چاہئے کہ ان سے سفارتی تعلقات ختم کر دے۔
۳- ہم تمام مسلم لوگوں کو خاص طور پر پاکستانیوں کو کہ وہ پر امن مظاہرے کریں اپنے مظاہروں میں کسی طرھ سے اپنے ملک و قوم کی املاک کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔
۴- سب مسلماں مغرب کی ایسی سازشوں کے خلاف متحد ہو جائیں ۔اور یہ ثابت کر دیں کہ ہہم مسلمان ان یہود و نصاری کو ان کی سازشوں میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انشاء اللہ۔
مسلم قوم کے لئے پیغام: ۔
میری آپ تمام مسلمان بھائیوں سے یہ اپیل ہے کہ آپ لوگ قرآن و حدیث کا ساتھ نہ چھوڑیں جس دن ہم نے اللہ اور اس کے رسول محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو پس پشت ڈال دیا تو سمجھ لیں اسی دن سے ہماری تباہی شروع ہو جائے گی ۔
دوسری بات یہ کہ ہمیں اپنی کوتاہیوں پر اللہ سے توبہ کرنی ہو گی اور یہ توبہ انفرادی سطح سے شروع کر کے اسے اجتماعی توبہ میں بدلنا ہو گا جس دن ہم اللہ کو خوش کرنے میں کامیاب ہو گئے اسی دن اللہ کی مدد ہمارے شامل حال ہو گی اور پھر کوئی بھی ہمارا کچھ نہیں بگار سکے گا ۔


0 comments:
Post a Comment