توہين آميز خاكے اور عصر حاضركے قوانين
توہين كے ان واقعات پر غير مسلم حكومتوں كا رويہ بهى ہٹ دہرمى، تكبر وتمسخر اور انانيت كا مظہرہے- اس نوعيت كے واقعات پر ان كى پيش كردہ بعض معذرت آرائياں بهى منافقت كے پردے ميں لپٹى ہوئى ہيں-ان اخبارات كے سابقہ رويے، ان ممالك كے اپنے قوانين اور اقوامِ متحدہ وديگر عالمى قوانين ان كے اس دوہرے معيار كى كسى طو رحمايت نہيں كرتے، ليكن اس كے باوجود ميڈيا كے بل بوتے پر ان كى تكرار جارى وسارى ہے-
1-جہاں تك توہين آميز خاكے شائع كرنے والے اخبار كاتعلق ہے … جس كى پيشانى پر يہوديوں كا عالمى نشان ’سٹار آف ڈيوڈ‘ اس كے متعصب يہودى ہونے كابرملا اظہار ہے … تو اسى اخبار نے ٢ برس قبل حضرت عيسىٰ كے بارے ميں بعض متنازعہ خاكے شائع كرنے سے انكار كيا تها، كيونكہ ان كى نظر ميں اس سے ان كے بعض قارئين كے جذبات متاثر ہونے كا خدشہ تها- وہ خاكے كرسٹوفرزيلر نامى كارٹونسٹ نے بنائے تهے- مذكورہ خاكوں كى اشاعت كے عمل كا بهى اگر جائزہ ليا جائے تو حادثہ كى بجائے ايك منظم سازش كا پتہ چلتا ہے- (تفصيلات: روزنامہ ’جنگ‘ ١٦/ فرورى ’زير وپوائنٹ‘ جاويد چودہرى )
لمحہ بہ لمحہ اس سازش كو جس طرح پروان چڑهايا گيا، اور جن جن مراحل سے اسے گزارا گيا، اس كا تفصيلى تذكرہ ہفت روزہ ’ندائے خلافت‘ كے يكم مارچ ٢٠٠٦ء كے شمارے ميں ايك مستقل مضمون ميں كيا گيا ہے- يوں بهى يہ ڈنمارك سكنڈے نيوين ممالك ميں سب سے زيادہ يہوديت نواز ملك ہے، كيونكہ تاريخى طور پر يورپ سے نكالے جانے كے بعد سب سے زيادہ يہودى ڈنمارك ميں ہى رہائش پذير ہوئے تهے- اس لئے اسى ملك ميں اس سازش كا بيج ڈالا گيا ہے- اس سازش كا مختصر تذكرہ اپنے الفاظ ميں حسب ِذيل ہے:
”ان خاكوں كى اشاعت كے دو بنيادى كردار ہيں: پہلا ڈينيل پائبس نامى امريكى عيسائى جو صدر بش كے ساتھ گہرے سياسى وتجارتى مراسم ركهنے كے علاوہ بعض كميٹيوں كا بهى ركن ہے اور امريكى اخبار اسے ’اسلام فوبيا كا مريض‘ اورمغربى دانشور ’اسلام دشمن‘ قرار ديتے ہيں- اسلام كے نام پر دنيا بهر ميں جہاں كوئى سرگرمى ہو تووہ اس كے لئے ہرقسم كى مدد دينے كے لئے آمادہ رہتا ہے- دوسرا اہم كردار جيلانڈ پوسٹن نامى اخبار كا يہودى كلچر ايڈيٹر فليمنگ روز- مسلمانوں كے خلاف يہ دہشت گردى عيسائيوں اور يہوديوں كى ملى بہگت كا نتيجہ ہے- يہ ايڈيٹر كافى عرصہ سے توہين رسالت كے موقع كى تلاش ميں تها كہ كرے بلوٹكن نامى ايك ڈينش مصنف نے نبى صلی اللہ علیہ وسلم پر ايك مختصر كتاب ميں شائع كرنے كے لئے اس سے آپ كا كوئى خاكہ طلب كيا- اس تقاضے پر فليمنگ نے ڈينيل كى حمايت اور تعاون كے بل بوتے پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم كے خاكے بنانے كيلئے اپنے اخبار ميں اشتہار شائع كرا ديا- ٤٠ ميں سے ١٢ بدبخت كارٹونسٹ اس مذموم حركت كے لئے آمادہ ہوئے اور ان ميں سے ويسٹر گارڈ نامى ملعون كارٹونسٹ نے توہين آميز خاكے تيار كئے- اپنے قتل كا فتوىٰ ملنے كے بعد سے يہ شخص روپوش يا ڈينش پوليس كى حفاظت ميں ہے جبكہ فليمنگ ميامى(امريكہ) ميں اپنے دوست ڈينيل كى ميزبانى اور تحفظ سے محظوظ ہورہا ہے-“ ( ہفت روزہ فيملى ميگزين: ٥ مارچ٢٠٠٦ء’سازش كے اصل مجرم‘)
ڈينش اخبار كا يہ واقعہ كوئى حادثہ نہيں بلكہ ايك سوچى سمجهى ذہنيت ہے جيساكہ واشنگٹن پوسٹ نے بهى يہى قرارد يا ہے- اور خود فليمنگ روز سے جب اپنے طرزِ عمل پر افسوس كے بارے ميں پوچها گيا تو اس نے جواب دياكہ ايسى كوئى بات نہيں، ان خاكوں كى اشاعت كے پس پردہ ايك جذبہ كار فرما ہے او روہ ہے ’دہشت گردى ‘ جسے اسلام سے روحانى اسلحہ فراہم ہوتا ہے- (روزنامہ ڈان: ١٩ فرورى ٢٠٠٦ء)
2-جہاں تك ڈنمارك كے قوانين كا تعلق ہے تو اس حركت ميں اس كے اپنے طے شدہ كئى قوانين كى مخالفت پائى جاتى ہے- مثلاً ڈنمارك كے كريمنل كوڈ كے سيكشن ١٤٠ كے مطابق
”ہر وہ شخص جوملك ميں قانونى طورپر مقيم كسى فرد يا كميونٹى كے مذہب يا عبادات اور ديگر مقدس علامات كى تضحيك كرے گا، اسے زيادہ سے زيادہ چار ماہ كى قيد يا جرمانہ كى سزا دى جا سكے گى-“
غور طلب امر يہ ہے كہ جيلانڈ پوسٹن نامى اخبار اوراس كے ايڈيٹر كو اس قانون سے كيوں بالاتر ركها جارہا ہے؟ جبكہ ڈنمارك كى سركارى ويب سائٹ پر خود اس اخبار پر اس قانون كے تحت كاروائى كرنے كا امكان ظاہر كيا گيا ہے، ليكن ابهى تك كسى قانونى اقدام سے گريز كا رويہ زير عمل ہے-
ايسے ہى ڈنمارك ہى كے پينل كوڈ كے سيكشن ٢٦٦ بى كے مطابق ” ايسا كوئى بهى بيان يا سرگرمياں جرم ہيں، جو كسى بهى كميونٹى كے افراد كے لئے رنگ ، نسل، قوميت، مذہب يا جنس كے حوالے سے دل آزار ہوں-“ ڈنمارك كے يہ اخبارات وجرائد اس دفعہ كى خلاف ورزى كے بهى مرتكب ہوئے ہيں ليكن يہاں بهى قانون كو حركت ميں نہيں لايا گیا-


2 comments:
very quality content..i was looking for this kind of blog...great work.
http://www.cafe4fun.com/islamic/islamic-wallpapers.html
Free Islamic wallpapers.Latest and Huge Collection of Islamic Wallpapers ,Islamic mosques, 99 names of Allah, Miracles of Allah, mecca madina pictues, bismillah ,.islamic picture,wallpapers at cafe4fun.com .
http://www.cafe4fun.com/islamic/islamic-wallpapers.html
Post a Comment